Friday, May 17, 2024

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم خان کل ریٹائر ہو جائینگے

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم خان کل ریٹائر ہو جائینگے
December 30, 2019
لاہور( ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم خان  کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے  ، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جسٹس مامون رشید چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان کل 62 برس کی عمر پوری ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ،  ان کی  ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لاہورہائیکورٹ کے ججز اور لاء افسران شریک ہوں گے ۔ جسٹس سردار شمیم خان کے بعد  لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین  جسٹس مامون رشید شیخ  لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے ، وہ  18مارچ2020ء تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ جسٹس مامون رشید شیخ 19فروری 2010ء کو لاہو رہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے ۔