Tuesday, May 21, 2024

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے جمشید چیمہ کی اپیل خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے جمشید چیمہ کی اپیل خارج کردی
November 5, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ کی اپیل خارج کردی۔

جمشید چیمہ کہتے ہیں فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، ابھی الیکشن آفس جا رہا ہوں ووٹرز پریشان نا ہوں، امید ہے ہمیں الیکشن لڑنے کی اجازت مل جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔