Tuesday, April 16, 2024

لاہور ہائیکورٹ کی ڈی جی حج کو حج کوٹہ کیخلاف درخواست گزار کا مؤقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی ڈی جی حج کو حج کوٹہ کیخلاف درخواست گزار کا مؤقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت
May 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی جی حج کو درخواست گزار کا مؤقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے عائشہ رضوان کی درخواست پر سماعت کی جس میں دو ہزار سولہ کی حج پالیسی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حج پالیسی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں مرتب نہیں کی گئی اور وزارت مذہبی امور کے اپنے من پسند حج ٹورز کو حج کوٹہ دیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود حج کوٹہ نہیں دیا گیا جو درخواست گزار کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کو حج کوٹہ الاٹ کیا جائے۔