Monday, September 16, 2024

لاہور ہائیکورٹ کی موبائل اپیلی کیشن گوگل پلے سٹور پر آ گئی

لاہور ہائیکورٹ کی موبائل اپیلی کیشن گوگل پلے سٹور پر آ گئی
July 30, 2016
لاہور (92نیوز) عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار لاہور ہائیکورٹ کی موبائل اپیلی کیشن قائم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے سائلین کو انصاف کی فراہمی‘ سہولیات اور وکلاءکی آسانی کیلئے ہائیکورٹ کی پہلی موبائل اپیلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔ موبائل اپیلی کیشن سے سائلین بھی مقدمات کی تفصیلات دیکھ سکیں گئے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشل اکیڈمی میں آئی ٹی میلہ کا اہتمام بھی کیاگیا جس کا افتتاح سینئر جج جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے آئی ٹی میلے کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر ججز اوروکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آئی ٹی میلہ میں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق اشیاءکے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ آئی ٹی میلے میں وکلاءنے انتہائی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات قابل تحسین ہیں۔