Saturday, April 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ کی شاپنگ بیگز میں اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر پابندی

لاہور ہائیکورٹ کی شاپنگ بیگز میں اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر پابندی
February 7, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز میں اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر پابندی لگا دی، 15 روز میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس شاہد کریم نے سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ تمام ڈیپارٹمنٹل اسٹورز شاپنگ بیگ کا استعمال نہ کریں۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ شاپنگ بیگ کے استعمال سے آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگ کی بندش کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے۔ درخواست گزار نے عدالت سے پولیتھین بیگ پر پابندی کا حکم جاری کرنے حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کا پابند بنانے کی استدعا کی۔