Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کو ہڑتال ختم کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کو ہڑتال ختم کرنیکا حکم
November 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے  ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو فوری ہڑتال ختم کرنےکاحکم دے دیا ، کہاکہ ہڑتال ختم نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جوادحسن  نے عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے ہڑتال کے خلاف درخواست کی سماعت کی ، ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے ،  عدالت نے ہڑتال  فوری طورپر ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اس کی تحریری یقین دہانی کرائی جائے۔ ینگ ڈاکٹرز کے وکیل  نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ہڑتال ختم کی جا رہی ہے،عدالت نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا کہ کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے،  اس دوران ڈاکٹرہڑتال نہیں کریں گے،ہڑتال کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،پیڈاایکٹ کےتحت بھی اور فوجداری کارروائی بھی ہوگی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پروفیشنلزکس طرح ہڑتال کرسکتےہیں،افسوس!ڈاکٹر یونیفارم پہن کر اسپتال میں علاج کی بجائے عدالت چلےآئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب ہڑتال کی تعریف واضح کرنا ضروری ہوگئی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کمیٹی دو روزہ ورکشاپ منعقد کرے اورتمام اسٹیک ہولڈرز کو سن کرقانون ڈرافٹ تیار کرے،کمیٹی فائنل  ڈرافٹ کا مسودہ اور رپورٹ 23 نومبر کو عدالت میں جمع کرائے،سماعت دودسمبرتک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے ینگ ڈاکٹرز کو بارہ بجے ہڑتال ختم کرنے کاحکم دیا مگرینگ ڈاکٹرز ہٹ دھرمی پر قائم رہے،ان کاکہناتھا عدالت تحریری فیصلےکے بعد ہڑتال ختم کریں گے۔