Friday, April 26, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا کورونا وبا کے دوران جلسے جلوسوں سے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا کورونا وبا کے دوران جلسے جلوسوں سے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم
December 10, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کورونا وبا کے دوران جلسے جلوسوں سے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے دو صفحات کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا کورونا سے بچاؤ کے لیے ہر صورت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔ پندرہ دسمبر کو حکومت کورونا کے پھیلاؤ کے روکنے کے لیے اقدامات کی رپورٹ جمع کرائے۔ جلسے جلوسوں پر پابندی کی درخواست پر جسٹس جواد حسن فیصلہ دے چکے ہیں ۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے جلسے جلوسوں پر پابندی اور کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔