Wednesday, April 24, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کا پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا فیصلہ
July 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹنے پٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ، اٹارنی جنرل  سے نام طلب کرلیے۔

پٹرول کی قلت کیوں ہوئی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کی ہدایت  کردی ۔

عدالتی حکم پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرپرسن اوگرا، اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر افسران پیش ہوئے،دوران سماعت چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اٹارنی جنرل کو تحقیقاتی کمیشن کیلئے نام اورٹی او آرز پیش کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ریمارکس دئیے کمیشن میں مضبوط لوگ چاہئیں اگر اٹارنی جنرل کی جانب سے نام بہتر نہ ہوئے تو عدالت نام تجویز کرے گی۔

عدالت نے پرنسپل سیکرٹری پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیےیہ بڑا آدمی ہے جو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو چلاتا ہے اور چار بار بلانے کے بعد پیش ہوا ہے، حقائق سامنے آئیں گے تب پتہ چلے گا لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے اس میں کچھ بڑے لوگ ملوث ہیں، چیئرپرسن اوگرا کی جانب سے غفلت پائی گئی تو کارروائی کرینگے۔

چیف جسٹس نےپرنسپل سیکرٹری سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ بحران کا معاملہ وزیر اعظم کے علم میں کب لایا گیا؟ پرنسپل سیکرٹری کے تحریری جواب میں الفاظ کا گورکھ دھندا نظر آتا ہے،جب تک ذمہ دار پکڑے نہیں جاتے بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

عدالت نے اوگرا کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت سولہ جولائی تک ملتوی کردی۔