Friday, April 26, 2024

لاہور :ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت سے فلم ‘‘مالک’’ نمائش کے لیے جاری کردہ اجازت نامہ طلب

لاہور :ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت سے فلم ‘‘مالک’’ نمائش کے لیے جاری کردہ اجازت نامہ طلب
May 23, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت سے پروڈیوسرز کو فلم کی نمائش کے لیے جاری کردہ اجازت نامہ طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور مقامی شہری منیر احمد کی جانب سے  فلم مالک کی نمائش پر عائد پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم کی نمائش پر پابندی قانون کے مطابق عائد کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکلاء اظہرصدیق اور شیراز ذکاء نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔ وکلاء نے بتایا کہ فلم میں کوئی ایسی چیز نہیں  جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہو۔ ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد پنجاب حکومت سے پروڈیوسرز کو فلم کی نمائش کے لیے جاری کردہ اجازت نامہ طلب کرتے ہوئے سماعت 27مئی تک ملتوی کر دی۔