Thursday, April 18, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا واسا کو پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی لگانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا واسا کو پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی لگانے کا حکم
December 18, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اور واسا کو پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا۔ پائپ سے گاڑیاں دھونے سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کر دی۔ گھریلو پانی کے استعمال سے متعلق  عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس شاہد کریم نے پانی کا ضیاع روکنے سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت پانی کا ضیاع روکنے سے  متعلق اقدامات کے بارے میں گاہ کرے۔ ایل ڈی اور واسا پہلے مرحلے میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کریں۔ عدالت نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گاڑی دھونا مقصود ہو تو شہری بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں۔ گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔ لاہورہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز پانی کے استعمال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔