Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا نجی اسکولوں کو اضافی فیس واپس کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا نجی اسکولوں کو اضافی فیس واپس کرنے کا حکم
February 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کو اضافی فیس واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسیس وصول کرنے سے متعلق کیس کا چھ صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے نجی اسکولوں کی جانب سے وصول اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں دو ہزار سترہ کے بعد نجی اسکولوں کی جانب سے پانچ فیصد سے زائد بڑھائی گئی۔ فیسوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں فیسوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے اسکولوں کی فیسوں میں پانچ سے آٹھ فیصد اضافہ کا حکم کالعدم قرار دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نجی سکول فیسوں میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی رعایت کو واپس نہیں لے سکتے۔ درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ نجی اسکول سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اضافی فیسیں وصول.کر رہے ہیں،لہٰذا عدالت اسکولوں کو اضافی فیسیں وصول کرنے سے روکے۔