Friday, May 10, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا ناجائز قابضین سے بیوہ کے گھر کی بازیابی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ناجائز قابضین سے بیوہ کے گھر کی بازیابی کا حکم
August 31, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ناجائز قابضین سے بیوہ خاتون کے گھر کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتیں خاموش تماشائی نہیں ہیں۔

بیوہ خاتون کے خلاف جھوٹے مقدمے اور گھر پر قبضہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت میں  لاہور ہائیکورٹ نے جھوٹے مقدمات بنانے اور گھر پر قبضہ کرنے والے افراد پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

دوران سماعت جسٹس چودھری مسعود جہانگیر نے ریمارکس دئیے کہ عدالتیں خاموش تماشائی نہیں ہیں،جعلی مقدمہ بازی سے کیسز کا بوجھ بڑھ جاتا ہے،عدالتیں سائلین کی داد رسی کرنے کی پابند ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کو بیوہ کے گھر کا قبضہ دلوانے اور غیر قانونی قابض افراد پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا،چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا درخواست گزار نے چچا کے مکان کا جعلی مختار نامہ تیار کیا اور بیوہ پر ناجائز تعلقات کا الزام لگایا۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار بیوہ اور اس کا بیٹا ذمہ داروں کے  خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔