Friday, May 17, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات کو آگ لگانیوالوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات کو آگ لگانیوالوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنیکا حکم
December 3, 2020

لاہور ہائیکورٹ  میں  اسموگ کے خاتمے سے متعلق  کیس کی سماعت ہوئی ،  جسٹس شاہد کریم نے  ریمارکس دیے کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔

 چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے رپورٹ  ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ،  4صفحات پر مشتمل رپورٹ سید کمال حیدر نے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں جمع کروائی۔

رپورٹ کے مطابق  اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے 476 انڈسٹریز اور بھٹوں کی چیکنگ کی گئی، 122 یونٹس حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرتے پائے گئے، زائد دھواں خارج کرنے پر 170 یونٹس سیل کر دیے گئے، ہدایات کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق  170 میں سے 36 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے کی نشاندہی کی گئی، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 17 بھٹوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ، 36 سیل کر دیے گئے۔