Friday, April 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم
September 18, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ  شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں ہٹانےکے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں ناجائز رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑک پر رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں،جو آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے سی سی پی او اور ڈی سی لاہور کو فوری رکاوٹیں ہٹا کر آگاہ کرنے کا حکم دے دیا اور سی سی پی او اور ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب بھی کر لی۔ عدالت نے رکاوٹیں ختم کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔