Saturday, April 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
April 6, 2019

 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ میں چٹھی کے روز حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور نیب کو حکم دیا کہ حمزہ شہباز کو آج گرفتار نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔ حمزہ شہباز کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودهری پیش ہوئے۔

 ادھر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا نیب غیرقانونی طور پر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچا ہوا ہے۔ حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر رکهی ہے۔ اگر حمزہ شہباز گرفتار ہوتے ہیں تو عبوری ضمانت کیلئے پیش ہونے کا آئینی حق ختم ہو جائیگا۔