Saturday, May 4, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا بغیر ہیلمٹ سواروں کے چالان گھر بھجوانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا بغیر ہیلمٹ سواروں کے چالان گھر بھجوانے کا حکم
December 21, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ سواروں کے چالان گھر بھجوانے کا حکم دے دیا اور قانون شکنی پر لائسنس کے حوالے سے پوائنٹ سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ہیلمٹ پابندی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہیلمٹ پابندی سے سر پر چوٹ لگنے کے واقعات کم ہوئے ہیں۔ سی ٹی او نے مؤقف اختیار کیا کہ گھر چالان جانے سے وارڈنز سے لڑائی جھگڑاے کے واقعات کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ہیلمٹ پہننے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول نے ستائیس دسمبر کو معیاری ہیلمٹ کے حوالے سے اجلاس کا اہتمام کیا ہے۔ عدالت نے سی ٹی او کو ہدایت کی کہ اجلاس میں شامل ہو کر اپنی تجاویز دیں۔ ہائیکورٹ نے ٹرنر روڈ پر تجاوزات ختم کرنے اور رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم بھی دیا۔ سی ٹی او نے بتایا کہ لائسنس چیکنگ کے بعد موٹرسائیکل رکشہ اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔