Tuesday, April 23, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کمیشن بنانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کمیشن بنانے کا حکم
December 19, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہورہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے اسموگ کمیشن بنانے کا حکم دے دیا ۔ کیس کی سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو پانے کے لئے ایمرجنسی پالیسی کے نفاذ پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔
عدالت نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے لاہوراسموگ کمیشن بنانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ کی وجہ سے ہمارے بچوں اور شہریوں ساتھ پتہ نہیں کیا کیا ہو چکا ہے مگر محکمہ ماحولیات نے کبھی بھی وارننگ جاری نہیں کی ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 14 نومبر کے عدالتی فیصلے کے بعد سے اب تک سموگ پر قابو پانے کے لئے کیا کیا گیا ہے؟ ۔ چیف جسٹس نے آئندہ سماعت پر نئی مینجمنٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔