Friday, May 3, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ اکھاڑے میں تبدیل

لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ اکھاڑے میں تبدیل
January 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا۔ قتل کے ملزم کی ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت اکھاڑے میں تبدیل ہوا۔ ملزم شفیق کے خلاف ماسٹر نسیم کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ بھکی شیخوپورہ میں مقدمہ درج ہے لیکن آج لاہور ہائیکورٹ میں ملزم شفیق کی ضمانت مسترد ہوئی تو احاطہ عدالت میں مدعی اور ملزم پارٹی دست و گریباں ہو گئیں جس کے بعد احاطہ عدالت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ بات اتنی بڑھی کہ لڑائی مار کٹائی میں تفتیشی افسر بھی مار کھاتا رہا۔ مدعی اور ملزم پارٹی نے ایک دوسرے پر آزادانہ لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کیا۔  عدالتی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو حراست میں لے لیا۔