Saturday, May 4, 2024

لاہور ہائیکورٹ ،پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو ایم بی بی ایس میں داخلے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ ،پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو ایم بی بی ایس میں داخلے کی اجازت
December 7, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہورہائی کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو ایم بی بی ایس میں داخلے کی اجازت دیدی ۔ میڈیکل کلاسز میں داخلے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاگیا ۔
جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ سنایا ۔
عدالت نے پی ایم  ڈی سی ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا ۔ سنٹرل ایڈمیشن پالیسی،پی ایم ڈی سی کی تشکیل بھی غیر قانونی قرار دیدی گئی ۔
عدالت نے 2017 میں اے لیول،  او لیول پاس کرنے والے طلبہ کو داخلہ دینے کاحکم بھی دے دیا ۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے وکیل احسن مسعود نے کہا نجی کالجز میرٹ پرداخلے کرتے ہیں ۔
پی ایم ڈی سی کے وکیل نوشاب اے خان نے کہا عدالت نے پی ایم ڈی سی کی تشکیل خلاف قانون قراردی ہے ۔
میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے 15 مختلف درخواستوں پر کیس لاہورہائیکوٹ میں زیرسماعت تھا۔