Wednesday, April 24, 2024

لاہور ہائیکورٹ :وزیراعظم نواز شریف کےخلاف 25سال پرانی درخواست پر 9 رکنی فل بنچ تشکیل دینے کی استدعا

لاہور ہائیکورٹ :وزیراعظم نواز شریف کےخلاف 25سال پرانی درخواست پر 9 رکنی فل بنچ تشکیل دینے کی استدعا
May 19, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 25سال پرانی درخواست کی سماعت کے لیے نو رکنی فل بنچ تشکیل دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست مقامی شہری علی عمران نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کے توسط سے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے خلاف درخواست میں اہم نوعیت کے نکات اٹھائے گئے ہیں جبکہ درخواست پر پانچ رکنی فل بنچ سماعت کر رہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ درخواست کی اہمیت کے پیش نظر اس کی سماعت کے لیے فل بنچ میں ججوں کی تعداد پانچ سے بڑھا کر نو کر دی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے بائیس مئی کو درخواست پر سماعت کرنا ہے۔