Friday, September 20, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا
December 3, 2018
لاہور( 92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارت کی دیواریں گرانے سے روکتے ہوئے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب سےجواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بادشاہوں کی طرح گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا حکم دیا گیا،عدالتی فیصلے کے مطابق ایسے اقدامات کیلئے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے  حکومت کو گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا۔