Friday, April 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روک دی

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روک دی
November 22, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی کل ہونے والی نیلامی روکتے ہوئے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے جسٹس عائشہ اے ملک کی سرابرہی میں انڈیپنڈنٹ میڈیا گروپ کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی ٹی ایچ کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے اور درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے۔ عدالت نے ابھی فیصلہ نہیں سنایا جبکہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کےلئے تئیس نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے قبل نیلامی ہوئی تو قانون اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے جس پر عدالت نے ڈی ٹی ایچ کی ہونے والی نیلامی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف کیبل آپریٹرز نے مختلف شہروں میں سروس بند کر رکھی ہے۔