Saturday, April 20, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست مسترد کر دی
December 9, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست مسترد کر دی۔

کورونا کی وجہ سے جلسے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے جلسہ روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعتیں اور ان کے کارکن ایس او پیز پر عمل کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، جلسے کی اجازت کا معاملہ متعلقہ حکام کے زیر غور ہے۔ لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تمام ادارے این سی او سی کی ہدایات پر پابندی کو یقینی بنائیں۔ لاہورہائیکورٹ نے حکم دیا کہ حکومت دو دن میں جلسے کی اجازت کے حوالے سے فیصلہ کرے۔