Wednesday, March 27, 2024

  لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات روک دیے

   لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات روک دیے
June 29, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کل ہونے والے انتخابات کو روکتے ہوئے فریقین کو چھ جولائی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق  جسٹس فرخ عرفان خان نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات پر ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت کے علم میں یہ بات آئی کہ فیڈریشن کے دو مختلف گروپ بن گئے اور دونوں گروپوں نے الگ الگ انتخابات کا اعلان کیا ہے جو کل تیس جون کو ہورہے ہیں۔ کارروائی کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دو الگ الگ گروپوں کے بیک وقت انتخابات ہونے سے امن وامان  کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی امن وامان کی وجہ سے انتخابات وقتی طور پر ملتوی کردیئے جائیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا پر تیس جون کو ہونے والے انتخابات روک دیئے اور ایک نوعیت کی مختلف درخواستوں پر کارروائی چھ جولائی تک ملتوی کردی۔