Sunday, May 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور نواز شریف سمیت 16 وزرا کے عدلیہ مخالف بیانات کو نشر کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور نواز شریف سمیت 16 وزرا کے عدلیہ مخالف بیانات کو نشر کرنے سے روک دیا
August 24, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نےوزیراعظم شاہدخاقان عباسی ، نواز شریف، شہباز شریف، سعد رفیق سمیت سولہ ارکان اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روک دیا۔ چئیرمین پیمراء اور چئیرمین کونسل آف کمپلینٹس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاگیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نےکیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سولہ ارکان پارلیمنٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو وا ضح طور پر توہین عدالت ہے۔

اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی متعصب ہیں۔

ن لیگ سے تعلق ہونے کی وجہ سے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے۔

عدالت قابل اعتراض تقاریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست گزارکے چیمبر میں دلائل سننے کے بعدوزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف، شہباز شریف، سعد رفیق  سمیت سولہ ارکان اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روک دیا۔