Friday, May 17, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کو 12 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کو 12 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا
March 24, 2021

لاہور ( 92 نیوز) لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی 12اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی،نیب کوگرفتاری سے روک دیا،مریم نواز نے پی ڈی ایم میں اختلافات کی تردیدکردی۔

لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی، عدالت نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا ، عدالت نے ن لیگی کارکنوں اوروکلا کے شور شرابے پر برہمی کااظہارکیا۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت ہے یہاں سیاسی جلسہ نہیں ہو رہا ، مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے شور شرابے پر عدالت سے معافی مانگ لی۔

پیشی کے بعد مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،سیاست میں اتارچڑھاؤآتے رہتے ہیں، مریم نواز کی درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔