Saturday, April 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے مصنوعی دودھ فروخت کرنے والوں کو انسانی دشمن قرار دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے مصنوعی دودھ فروخت کرنے والوں کو انسانی دشمن قرار دے دیا
August 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مصنوعی دودھ فروخت کرنے والوں کو انسانی دشمن اور ملک کے لیے دھبہ قرار دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزموں نے مصنوعی دودھ فروخت کر کے معاشرے کیخلاف جرم کیا۔ قرار دیا کہ ایسے ملزم انسانیت کے دشمن اور ملک کے لیے دھبہ ہیں۔

جسٹس سہیل ناصر نے 5 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان مصنوعی دودھ بنانے میں ملوث ہیں، فیکٹری میں ملازمت کا دفاع نہیں کر سکتے۔ فیکٹری سے کوکنگ آئل، خشک دودھ پاوڈر اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ ملزمان ضمانت کے حق کا دعویٰ نہیں رکھ سکتے۔

عارف والا میں مصنوعی دودھ کی فیکٹری کے الزام میں ملزم اللہ یار، عمر حیات،اکبر، اختر حسین، محمد اعظم نے ضمانت کے لیےعدالت سے رجوع کیا تھا۔