Saturday, May 18, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کیس کی منتقلی کی نیب درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف  کیس کی منتقلی کی نیب درخواست مسترد کردی
February 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر نیب کا اعتراض مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سرداد شمیم احمد خان نے  نیب کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کیس کی سماعت دوسرے جج کومنتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب لاہور کی جانب سے کیس کو جسٹس باقر  علی نجفی  کی عدالت میں  منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس باقر نجفی نے پہلے کیس میں شریک  ملزمان کی درخواستیں مسترد کی تھیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس کو اسی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کیاجائے ۔ دوسری جانب شہباز شریف کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں ، شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا جبکہ رمضان شوگر ملز کیس بھی  بے بنیاد ہے۔ چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان  نے  کیس منتقلی کی درخواست کو مسترد کردیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس  میں درخواست ضمانت دائر کر رکھیں ہیں جن کی سماعت جسٹس ملک شہزاد حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کررہاہے ۔