Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سات سالہ بچی باپ سے لیکر ماں کی تحویل میں دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے سات سالہ بچی باپ سے لیکر ماں کی تحویل میں دیدی
September 20, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سات سالہ بچی کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔ احاطہ عدالت میں کمسن بچی کی چیخ و پکار۔ ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق احاطہ عدالت میں سات سالہ اسما نے رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیا۔ اس کی والدہ صغراں بی بی نے شوہر سے اس کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس ارم سجاد گل کے رو برو صغراں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کر کے سات سالہ بیٹی کوزبردستی اپنے پاس رکھ لیا ہے۔ اس دوران شوہر محمد اشرف نے موقف اختیار کیا کہ وہ بیٹی کی بہتر پرورش کر رہا ہے اسے اس کے پاس رہنے دیا جائے تاہم عدالت نے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسماءکو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔ بچی جیسے ہی احاطہ عدالت میں آئی تو اس نے چیخ و پکار شروع کر دی۔ اسماءاپنے والد کے ساتھ جانے کے لیے روتی رہی تاہم اس کی والدہ اپنے ساتھ لے کر لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئی۔