Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی
June 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ برادران کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا ، نیب نے  موقف اپنایا کہ  کیس میں ایک وعدہ معاف گواہ موجود ہے  ۔ لاہور ہائیکورٹ نے عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ نیب لاہور  خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں فائل  کر چکاہے جس میں سعد رفیق، سلمان رفیق، ندیم ضیا ، عمر ضیا اور فرخان علی ریفرنس میں نامزد ہیں۔ خواجہ برادارن سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس 17 فولڈرز پر مشتمل ہے۔ خواجہ برادرن کیخلاف 122 افراد  بیانات نیب کو قلمبند کرا چکے ہیں ۔ نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ کے مالی فوائد حاصل کیے۔ خواجہ سلمان رفیق نے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مالی فوائد حاصل کیے۔