Saturday, April 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 25 اپریل تک توسیع کردی

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 25 اپریل تک توسیع کردی
April 17, 2019

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانتوں میں 25 اپریل تک توسیع کردی ۔

دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں نیب کی دستاویزات کے مطابق جواب کی مہلت دی جائے تو وہیں ایڈیشنل نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ  کل بھی حمزہ نے عدالت میں جواب دینے کا کہا۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی تین کیسز میں عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رمضان شوگر ملز،صاف پانی اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت کی ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک کی توسیع کردی ۔

دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے  ہمیں بہت سارے ریکارڈ کی کاپی نہیں دی اور جو  ریکارڈ دیا گیا وہ بھی کل شام پہنچایا گیا ہمیں نیب کی دستاویزات کے مطابق جواب کے لیے مہلت دی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ کل کی پیشی میں بھی نیب  کی جانب سے حمزہ شہباز سے مختلف سوالات کیے لیکن ہمیں بتایا گیا کہ حمزہ شہباز سب کچھ عدالت میں بتائیں گے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کےگھر پر چھاپہ مارنے پر نیب ٹیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اپریل کوجواب طلب کر لیا۔