Sunday, September 8, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے سابق پرنسپل آغا غضنفر کو عہدے پر بحال کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے سابق پرنسپل آغا غضنفر کو عہدے پر بحال کر دیا
August 23, 2015
لاہور (92نیوز) ایچی سن کالج کے سابق پرنسپل آغا غضنفر عہدے پر بحال ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے سابق پرنسپل آغاغضنفر کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ واضح رہے کہ ایچی سن کالج کی گورننگ باڈی نے آغا غضنفر کو نوکری سے ہٹایا تھا جس پر انہوں نے چھ اگست کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید نے گورننگ باڈی کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے آغا غضنفر کو تیرہ اگست کو عہدے پربحال کردیا۔ آغا غضنفر نے اعلیٰ سیاسی شخصیات کے بچوں کومیرٹ سے ہٹ کر داخلے دینے سے انکار کیا تھا جبکہ اس ضمن میں کوئی سفارش بھی قبول نہیں کی تھی۔