Saturday, April 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو مال روڈ پر احتجاج کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو مال روڈ پر احتجاج کی اجازت دیدی
January 17, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو مال روڈ پر احتجاج کی اجازت دیدی۔
پاکستان عوامی تحریک کے مال روڈ پر جلسے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت میں لاہور ہائیکورٹ کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا محفوظ فیصلہ جسٹس امین الدین خان کی سر براہی میں 3 رکنی بنچ نے سنایا۔
فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو مال روڈ پر احتجاج کی اجازت دیدی۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اپوزیشن کو احتجاج رات 12 بجے تک ختم کرنا ہو گا۔
اس کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے 31 جنوری تک کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ رات 12 بجے کے بعد میڈیا کوریج نہیں کرے گا۔
ادھر سیاسی جماعتوں کا دھرنا روکنے کے لئے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ سمیت تاجروں نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں عوام کی منتخب حکومت کے خلاف دھرنا دینے جا رہی ہیں۔ مال روڈ پر دھرنوں سے تاجر برادری متاثر ہوتی ہے۔
درخواستگزار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا دھرنا پی پی سی 124 اے کی خلاف ورزی ہے۔ آج مال روڈ کے دھرنے سے عوام کے حقوق مجروح ہوں گے۔ ریاست عوام کے حقوق کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔
درخواستگزار نے مزید کہا کہ  سیاسی جماعتوں کے دھرنے سے مال روڈ اور ارد گرد کی مارکیٹیں بند ہونے سے ملکی معیشت کو نقصان ہو گا۔ عدالت سیاسی جماعتوں کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکنے کا حکم دے۔