Friday, March 29, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا میں نقائص کی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کردی

لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا میں نقائص کی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کردی
November 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پٹرولیم کمپنیوں کیخلاف کمیشن کی چھان بین کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا میں نقائص کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے دریافت کیا کہ وفاق کی جانب سے کوئی آیا؟، وفاقی حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟، کیا حکومت عوام کو ریلیف نہیں دینا چاہ رہی ہے؟، وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم کیس میں مکمل خاموشی ہے۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ ایسے رویے کے ساتھ وفاقی حکومت کیسے عوام کا سامنا کرے گی۔

عدالت نے دریافت کیا کہ اوگرا رپورٹ پیش کرے آئل اور گیس کنٹرول کرنے کیلئے کیا کیا؟۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا نے موقف اپنایا کہ ہر سال اوگرا کی سالانہ رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔

جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ آپ نے عدالت میں رپورٹ دی اور نہ کمیشن کو دی۔