Friday, April 26, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے انوائرمنٹ امپیکٹ اسیسمنٹ کے بغیر راوی ریور اربن پراجیکٹ کی تعمیر سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے انوائرمنٹ امپیکٹ اسیسمنٹ کے بغیر راوی ریور اربن پراجیکٹ کی تعمیر سے روک  دیا
January 2, 2021

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے انوائرمنٹ امپیکٹ اسیسمنٹ کے بغیر راوی ریوراربن پراجیکٹ کی تعمیر سے روک دیا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے محکمہ تحفظ ماحول کے مکمل جائزے اور منظوری کے بعد راوی ریور اربن پراجیکٹ پر کام کیا جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، عدالت نے  راوی ریور اربن پراجیکٹ کو محکمہ تحفظ ماحول کی منظوری سے مشروط کر دیا ۔ ریمارکس دیے کہ  محکمہ تحفظ ماحول کی منظوری اور ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لئے بغیر راوی ریور پراجیکٹ پر کوئی کام نہ کیا جائے۔

پنجاب حکومت نے عدالت میں موقف اپنایا کہ  پراجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات سے متعلق محکمہ تحفظ ماحول سے رپورٹ طلب کی گئی ہے  ۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول کی منظوری کے بغیر راوی ریور اربن پراجیکٹ پر کوئی کام شروع نہ کیا جائے۔