Friday, March 29, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے اسٹورز، بیکریز اور ہوٹلوں پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی

لاہور ہائیکورٹ نے اسٹورز، بیکریز اور ہوٹلوں پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی
March 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے تمام اسٹور، بیگرز اور ہوٹلوں پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف  درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت محکمہ ماحولیات نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولی تھین بیگ کے حوالے سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کروا دیا گیا ہے۔ اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب لاہور کے تمام چھوٹے بڑے سٹورز پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر 2 ہفتوں میں پابندی عائد کی جائے ۔ بین الاقوامی سطح پر پیٹ بوتل کا استعمال کم ہو رہا ہے، آپ اس پر عدالت کی معاونت کریں گے جس پر سلیمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالت کی معاونت مثبت انداز میں کریں گے۔ جسٹس شاہد کریم نے کمپنیوں کے وکیلوں سے استفسار کیا کہ آئندہ سماعت پر بتائیں کتنی دیر میں پلاسٹک بوتلوں کا استعمال ختم کریں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔