Thursday, May 9, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار وکلاء کی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کیخلاف کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار وکلاء کی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کیخلاف کیس کی سماعت
December 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں  گرفتاروکلاء کی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کےخلاف کیس کی سماعت  کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ کالے کوٹ کے بارے میں بات نہ کی جائے ، ان کی بات کریں جنہوں نے کالے کوٹ کی توہین کی ۔ عدالت نے کہا کہ قابل عزت افراد سے کوئی عزت واپس نہیں لے سکتا، جو لوگ ملوث ہیں ہم ان کے بارے میں بات نہیں کر رہے ، جو ملوث نہیں ان کےبارے میں ضرور سوچا جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے اسپتال پرحملہ بدقسمتی ہے، ملک میں کسی ایڈونچر کی گنجائش نہیں، گرفتاروکلاء کے چہرے ڈھانپ کر عدالت پیش کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ دوران سماعت آئی جی پنجاب نے کہا پولیس قانون کے مطابق کارروائی کررہی ہے ، کسی گروہ کو پولیس نے ٹارگٹ نہیں کیا۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری ، آئی جی پنجاب  اور ایڈووکیٹ جنرل کو چیمبر میں طلب کرلیا ، عدالت کی جانب سے تین سینئر وکلاء کو بھی چیمبر میں طلب کیا گیا ۔