Thursday, March 28, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان فلم ‘‘مالک’’ بارے جعلی دستاویزات پیش کرنے پر وفاقی حکومت اور سنسربورڈ  کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان فلم ‘‘مالک’’ بارے جعلی دستاویزات پیش کرنے پر وفاقی حکومت اور سنسربورڈ  کو نوٹس جاری
May 30, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی فلم مالک کے بارے عدالت میں مبینہ طور جعلی دستاویزات پیش کرنے پر وفاقی حکومت اور سنسربورڈ  کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق  نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ  نے عدالت میں فلم مالک  کے بارے میں غلط بیانی کی اور عدالت کے روبرو فلم مالک کے بارے میں جعلی دستاویزات کا حوالہ دیا۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ فلم پر پابندی کے لیے جن شکایات کا عدالت میں حوالہ دیا گیا وہ تمام فرضی ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میں غلط بیانی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔