Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات اور اخراجات کا ریکارڈ طلب

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات اور اخراجات کا ریکارڈ طلب
May 23, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات اور اخراجات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف بلاجواز غیرملکی دورے کر رہے ہیں اور ان دوروں میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو ہمراہ لے کر جاتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف بیرونی دوروں پر قوم پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم نوازشریف کے بلاجواز بیرونی دوروں پر پابندی لگائی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے  درخواست پر وزارت خارجہ اور خزانہ سے وزیراعظم کے دوروں اور اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ درخواست پر مزید سماعت 25 مئی کو ہو گی.