Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر
November 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے  لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں ، ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التواء  ہیں ، انہیں باہر کے ملک  جانے سے روکا جائے ۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ  نواز شریف کو بیمار قیدیوں کے بر عکس علاج کے لئے باہر بھجوانا بھی امتیازی سلوک ہے ۔