Sunday, September 8, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کے حکم پر وکلا کی ہنگامہ آرائی

لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کے حکم پر وکلا کی ہنگامہ آرائی
August 21, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس قاسم خان کے ساتھ بدتمیزی کے واقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصورکی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے ملتان بار کے صدر شیر زمان اورساتھی قیصر کاظمی کے لائیسنس معطل کردیے۔ کل تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم۔ ساتھی وکلا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے باہر ہنگامہ آرائی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے ملتان بنچ کے جج کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے پر ملتان بار کے صدر شیر زمان اور ان کے ساتھی کا وکالت کا لائیسنس معطل کرتے ہوئے کل تک گرفتار کر کے پیش  کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت سے قبل ہائیکورٹ میں رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

شیرزمان کی گرفتاری کی خبر کے بعد ہائی کورٹ کے اخاطے میں موجود حامی وکلا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کورٹ کے میں گیٹ پر دھاوا بول دیا۔

پولیس کی جانب سے وکلا کو منتشر کرنے لے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جبکہ وکلاء نے پولیس پر جوابی پتھراؤ بھی کیا۔

وکلا نے ہائیکورٹ میں شیدی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے چیف جسٹس کی عدالت جانے والے مرکزی دروازے کو توڑ دیا اور ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔