Friday, April 26, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت شروع، وکلاء کے چیمبرز کی رونقیں بحال

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت شروع، وکلاء کے چیمبرز کی رونقیں بحال
June 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعتیں شروع ہو گئیں ، چیف جسٹس قاسم خان سمیت 40 ججز مقدمات سنیں گے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے ساتھ ہی وکلاء کے چیمبرز کی رونقیں بحال ہو گئیں ، عدالتوں میں وکلاء اور سائلین کیلئے فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیاگیا ہے ۔