Sunday, September 8, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں ماں کی درخواست مسترد‘ بچہ چچا کے سپرد کر دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ میں ماں کی درخواست مسترد‘ بچہ چچا کے سپرد کر دیا گیا
July 13, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گیارہ سالہ بچے کو چچا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ احاطہ عدالت میں ماں بیٹے کو پکڑ کر چیخ و پکار کرتی رہی مگر وہ چچا کے ساتھ روانہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کی رہائشی بشریٰ بی بی نے بیٹے کی حوالگی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے عدالت کو بتایاکہ شوہر کی وفات کے بعد چچا ریاض نے اس کے بیٹے علی رضا کو زبردستی رکھا ہوا ہے۔ دوران سماعت کم سن بچے کے چچانے بتایا کہ بشریٰ بی بی دو سال پہلے علی رضا کو چھوڑ کر چلی گئی تھی جبکہ بچے نے بھی ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے بچے کو ماں کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ احاطہ عدالت میں تو بشریٰ بی بی نے چیخ وپکار شروع کردی اور بیٹے کو ساتھ لے جانے کی زبردستی کوشش کی۔ اس موقع پر ہائیکورٹ کے سکیورٹی اہلکاروں نے بشریٰ بی بی کو حراست میں لیکر سکیورٹی روم منتقل کر دیا اور بچے کو چچا کے حوالے کر دیا۔