Sunday, May 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دائر
September 22, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست عوامی تحریک کی طرف سےدائر کی گئی۔ درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزم ہیں۔ کسی بھی وقت دوسرے ملک منتقل ہوسکتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمہ کے فیصلے تک شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کرے۔