Sunday, April 28, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں دو ہزار سولہ کی پہلی رٹ دائر، نریندر مودی کا دورہ پاکستان چیلنج

لاہور ہائیکورٹ میں دو ہزار سولہ کی پہلی رٹ دائر، نریندر مودی کا دورہ پاکستان چیلنج
January 1, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں دو ہزار سولہ کی پہلی رٹ دائر کر دی گئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کو چیلنج کر دیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کیخلاف دائر درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے دعوٰی کیا گیا ہے کہ مودی اپنے وفد کے ساتھ تحریری اجازت نامے کے بغیر پاکستان آئے۔ بھارتی وزیراعظم اور ان کے وفد نے بین الاقوامی پروٹوکول کی پاسداری نہیں کی۔ مقامی شہری محمد منیر کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مودی اور ان کے وفد کو تحریری اجازت نامے کے بغیر پاکستان داخلہ دینے والوں تعین کیا جائے۔ درخواست میں وہ وجوہات سامنے لانے کی استدعا کی گئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی وزیراعظم اور ان کے وفد کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی۔