Thursday, April 18, 2024

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں خارج، نیب نے گرفتار کر لیا

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں خارج، نیب نے گرفتار کر لیا
June 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستیں  خارج کر دیں ، نیب ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی  ، حمزہ شہباز شریف کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی گئی  جس پر عدالت نے درخواستیں خارج کر دیں  ۔ حمزہ شہباز بھی نیب کے شکنجے میں آگئے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، رمضان شوگرملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے حراست میں لے لیا۔ نیب نے دوسرے روز بھی بڑی گرفتاری کر لی ، رمضان شوگرملز اور آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہورہائی کورٹ نےدرخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ، گرفتاری کے بعدحمزہ شہباز کونیب آفس منتقل کردیا گیا۔ حمزہ شہباز کے وکیل سلمان بٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کہ نیب ان کے مؤکل کو بلا جواز گرفتار کرنا چاہتا ہے،عدالتی حکم کے برعکس نیب کی ٹیم نے چھاپے مارے،اگر گرفتاری کا کوئی نوٹس ہے تو ہمارے علم میں نہیں۔ نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز کو متعدد بار بلایا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے،شہباز شریف ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیےہمارے سامنےاس وقت صرف حمزہ شہباز کا کیس ہے اسی پر بحث کریں  ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دئیے کوئی کچھ بھی رائے رکھے  انصاف کے مطابق فیصلہ کریں گے،ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں۔ حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ن لیگی کارکن آپے سے باہر ہو گئے ۔  عدالت میں نعرے بازی کی گئی اور  پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی ۔ ایک اہلکار بے ہوش ہوگیا، متوالوں نے مال روڈ کو بھی بلاک کردیا ۔ نیب نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کو بھی حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق قانونی طورپر اسپیکرکو  آگاہ کرنا ضروری تھا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  کوئی کرپشن نہیں کی،ثبوت لے آئیں سیاست چھوڑ دوں گا،فردوس عاشق اعوان نے ایک روز قبل آصف زرداری کی گرفتاری کا بتایا۔