Saturday, April 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں تاریخ میں پہلی بار ججز کی تمام خالی اسامیاں پوری، نئے ججز کی تقریب حلف برداری 8 جون کو ہو گی

لاہور ہائیکورٹ میں تاریخ میں پہلی بار ججز کی تمام خالی اسامیاں پوری، نئے ججز کی تقریب حلف برداری 8 جون کو ہو گی
June 6, 2015
لاہور (92نیوز) لاہورہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ججز کی تمام خالی اسامیاں پر ہو گئی ہیں۔ نئے 10 ججز 8 جون کو عہدے کاحلف اٹھائیں گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کل ججز کی اسامیوں کی تعدادساٹھ ہے جو ہائیکورٹ کی تاریخ میں کبھی بھی پوری نہیں ہوسکی تھی جس کے باعث ہزار روں کیسز التو کا شکار ہو رہے تھے لیکن لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظوراحمد ملک نے ہائیکورٹ میں ججز کی تمام خالی اسامیوں کو پر کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے دس نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کو موصول ہوچکاہے جس کے بعد اب ججز کی تعداد ساٹھ ہوچکی ہے یعنی تمام خالی اسامیاں پر ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ نئے ججز اپنے عہدے کاحلف آٹھ جون کو اٹھائیں گئے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منظور احمد ملک نئے ججز سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے بارایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سمیت سینئر وکلاءکو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں۔