Sunday, May 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں پورا ہفتہ لاک ڈاؤن لگانے کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں پورا ہفتہ لاک ڈاؤن لگانے کی درخواست مسترد
November 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہورہائیکورٹ نے اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں پورا ہفتہ لاک ڈاؤن لگانے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں 2 ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت نے تین دن کے لاک ڈاؤن اسکولوں اور پرائیوٹ دفتر کی تین دن بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لیے لگا دیا جائے تو مزید بہتری آئے گی۔

جسٹس شاہد کریم نے ایک ہفتہ اسکولوں بند کرنے اور مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ تین دن کافی ہیں پورا ہفتہ اسکول بند نہیں کر سکتے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور سے شیخوپورہ اور فیصل آباد تک انڈسٹریز کی بھرمار ہے۔ ان انڈسٹریز نے دھوئیں اور آلودگی کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیتے ہیں، ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی کمشنرز سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔