Friday, April 26, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں 2سیشن اور ایک خاتون وکیل سمیت 10نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ میں 2سیشن اور ایک خاتون وکیل سمیت 10نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
June 8, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 2 سیشن جج اور ایک خاتون وکیل بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور ملک نے نئے ایڈیشنل ججوں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ نئے ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے بعد لاہو رہائیکورٹ میں تمام کی تمام اسامیاں پر ہو گئی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں یہ دوسراموقع ہے جب خاتون ججوں کی تعداد تین ہوئی ہے۔ نئے ججوں میں دو سیشن جج جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس مشتاق احمد تارڑ شامل ہیں۔ جسٹس ارم سجادگل نے بھی ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ پنجاب حکومت کے وکیل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہدمبین لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ وکلاءمیں سے فرخ گلزاراعوان، شاہدمحمود عباسی، اسلم جاوید مہناس، شہرام سرور، ساجد محمود سیٹھی اور سردار سرفراز ڈوگر نے حلف اٹھایا۔ لاہور ہائیکورٹ میں اب ججوں کی تعداد ساٹھ ہوگئی ہے جن میں سے انتیس مستقل اور اکتیس ایڈیشنل ججزہیں۔