Sunday, September 8, 2024

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب کیلئے الگ ہائیکورٹ کے قیام کی درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب کیلئے الگ ہائیکورٹ کے قیام کی درخواست دائر
March 18, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب کے لیے الگ ہائیکورٹ کے قیام کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ ملتان کے رہائشی ایڈووکیٹ شہباز گورمانی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو انصاف کے حصول کے لئے لاہور جانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ سائلین کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ملتان میں ہائیکورٹ قائم کیا جائے۔ درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کر کے پنجاب ہائیکورٹ رکھنے کی استدعا بھی کی ہے۔